لاہور(سپورٹس رپورٹر)منگولیا کے شہر اولان باتر میں جاری ورلڈ 6 ریڈ سنوکر میں پاکستان کے اسجد اقبال اور اویس منیر نے ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنالی۔اسجد اقبال نے گزشتہ روز صبح کے سیشن میں بھارت کے پانڈو رنگایا کو 1-4 سے شکست دی۔ پاکستانی کیوئسٹ نے 32-41، 35-36، 8-75، 9-50 اور 22-35 سے شکست دی۔شام کے سیشن میں گروپ کے آخری میں اسجد اقبال کا عراق کے علی جلیل علی سے زبردست مقابلہ ہوا، ایک موقع پر عراقی کیوئسٹ کو گیم میں 2-3 کی اور فریم میں 29 پوانٹس کی برتری حاصل تھی لیکن اسجد ایک موقع ملا اور پھر انہوں نے پیچھے مڑ کر نہ دیکھا۔ علی جلیل کے خلاف اسجد کی کامیابی کا سکور 23-39، 30-34، 0-66 ، 0-41، 1-54 ، 29-39 اور 0-63 رہا۔ اسجد نے آخری فریم میں اٹھاون کا بریک بھی کھیلا۔اویس منیر نے صبح کے سیشن میں سنگاپور کے جیا جون اونگ کو 1-4 سے شکست دی۔ اویس نے پہلے دو فریم میں حریف کو ایک ریڈ بال بھی پوٹ کرنے کا موقع نہیں دیا، تیسرے فریم میں اویس بھی کوئی بال پوٹ نہ کرسکے۔ اس میچ میں ان کی کامیابی کا سکور 0-63، 0-65 ، 0-56، 2-36 اور 26-35 رہا۔دن کے دوسرے میچ میں اویس کو اسرائیل کے شاحار روبرگ نے 3-4 سے ہرایا۔ دونوں کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ ہوا۔اویس منیر نے پہلا فریم 16-43 کے سکور سے جیتا تو اسرائیلی پلیئر نے اگلے دو فریمز 12-53 اور 13-43 سے جیت کر مقابہ برابر کیا۔ چوتھے فریم میں اویس نے 64 کی بریک کھیلتے ہوئے مقابلہ برابر کیا۔ پانچوں فریم شاحار اور چھٹا فریم اویس جیتے یوں مقابلہ 3-3 سے برابر ہوگیا۔ فیصلہ کن فریم میں اسرائیلی کھلاڑی 10-40 کی سبقت کے ساتھ کامیاب ہوئے ۔ اویس کو 3-4 کی شکست ہوئی۔ ناک آؤٹ راؤنڈ آج سے شروع ہوگا۔
ورلڈ 6 ریڈ سنوکر‘پاکستان بھارت کو شکست دیکر ناک آئوٹ مرحلہ میں پہنچ گیا
Sep 23, 2024