پشاور ( بیورو رپورٹ) بنوں میں مشران اور عمائدین کا گرینڈ امن جرگہ منعقد ہواے بنوں مشران و عمائدین نے امن اور فتنہ الخوارج کے خاتمے کیلئے پاک فوج کا ساتھ دینے کا اعلان کیا۔ شرکاء نے پاک فوج اور سکیورٹی فورسز کے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے جوانوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ شرکاء نے متفقہ طور پر فتنہ الخوارج اور شر پسند عناصر کی روک تھام اور اس سلسلے میں حکام کے ساتھ تعاون کی بھی یقین دہانی کرائی۔ میجر جنرل ذوالفقار علی بھٹی، جنرل آفیسر کمانڈنگ کوہاٹ نے بطور مہمان خصوصی جرگہ میں شرکت کی۔ مشران اور عمائدین نے علاقے میں تعلیم، صحت خصوصاً بچیوں کی تعلیم کے حوالے سے کی جانے والی کاوشوں پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔