کوئٹہ (آئی این پی ) کوئٹہ میں کانگو وائرس سے متاثر ایک اور مریض جاں بحق ہوگیا جس سے رواں سال بلوچستان میں کانگو سے اموات کی تعداد 9 ہوگئی جب کہ صوبے میں رواں سال رپورٹ کیسز کی تعداد 35 ہوگئی۔ کوئٹہ سے 16 سالہ خان محمد کو کان اور منہ سیخون آنے کی شکایت پر فاطمہ جناح ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے۔ ہسپتال ذرائع نے بتایا کہ بلوچستان میں رواں سال رپورٹ کیسز کی تعداد 35 ہوگئی جب کہ 9 افراد اب تک جاں بحق ہوچکے ہیں۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق کوئٹہ سے فاطمہ جناح ہسپتال منتقل کے جانے والے خان محمد کے ٹیسٹ کئے گئے تھے، ٹیسٹ رپورٹ میں کانگو وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔ ہسپتال ذرائع کا کہنا تھا کہ رپورٹ مثبت آنے پر انہیں مزید علاج معالجے کی غرض سے ہسپتال میں ہی رکھا گیا، جو اتوار کی صبح انتقال کرگئے۔