کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) ڈپٹی کمشنر گوادر نے مکران کوسٹل ہائی وے کی بندش اور سکیورٹی وجوہات کی بنا پر پاک ایران بارڈر کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دیا۔ ڈپٹی کمشنر گوادر نے اعلامیہ جاری کر دیا۔ اعلامیہ کے مطابق پاکستان ایران بارڈر ٹو فائیو زیرو پر ہر قسم کی تجارت اور تجارت سے وابستہ گاڑیوں کی نقل و حمل پر تاحکم ثانی پابندی عائد کردی گئی۔
سکیورٹی وجوہات، گوادر پر پاکستان ایران سرحد ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند
Sep 23, 2024