آئی ایم ایف اہداف پورے کرنے ہیں‘ منی بجٹ آ سکتا ہے: وزیر مملکت خزانہ

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) حکومت نے منی بجٹ لانے کا اشارہ دے دیا۔ وزیر مملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے اہداف پورے کرنے ہیں۔ منی بجٹ لایا جا سکتا ہے۔ منی بجٹ لانا ہماری خواہش نہیں ہے۔ اہداف پورے نہ ہوئے تو منی بجٹ آ سکتا ہے۔ علی پرویز ملک نے کہا کہ آئی ایم ایف کا فریم ورک لیکر چلنا ہے۔ کیا ہم ملک کو دیوالیہ ہونے دیں؟۔ مالیاتی ادارے ہمارے لئے دروازے کھول رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن