اسلام آباد (نیٹ نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کل بلوچستان کا دورہ کریں گے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق صدر زرداری اور بلاول بھٹو سردار سرفراز ڈومکی مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کریں گے، دورہ کے موقع پر صدر مملکت اور چیئرمین پی پی وزیراعلی، صوبائی وزرا سے ملاقاتیں کریں گے۔ ارکان اسمبلی اور پیپلز پارٹی کے رہنماوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے، صدر مملکت اور چیئرمین پی پی کو حکومتی کارکردگی اور پارٹی کے معاملات پر بریفننگ دی جائے گی۔
صدر اور بلاول کل بلوچستان جائیںگے
Sep 23, 2024