نوشہرہ ورکاں میں 25 یتیم و مستحق بچیوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب

نوشہرہ ورکاں (نامہ نگار)اجتماعی شادیوں کی پروقار تقریب،پچیس دلہنیں پیاگھر سدھار گئیں،تمام دلہنوں کو ضروریات زندگی کاسامان اور تحائف دئیے گئے،اسسٹنٹ کمشنر نے دولہوں کو سلامی دی،بتایاگیا ہے بزم نعت رحمتہ للعالمین نوشہرہ ورکاں کے زیر اہتمام ردائے زہرہ سکیم کے تحت 25 یتیم اور مستحق بچیوں کی اجتماعی شادیوں کی خوبصورت تقریب مقامی میرج ہال میں منعقد ہوئی۔ بزم کے ارکان اور معززین علاقہ نے دولہوں اور باراتیوں کا استقبال کیا اور پھولوں کے ہار پہنائے تمام دلہنوں کو فی کس سوادولاکھ مالیت کا ضروریات زندگی پر مشتمل سامان اور تحائف دئیے گئے۔ جبکہ دولہوں کو گھڑیاں پہنائی گئیں اسسٹنٹ کمشنر نویدحیدر نے تمام دولہوں کو فی کس ہزار روپیہ سلامی دی ۔باراتیوں اور مہمانوں کی پرتکلف کھانے سے تواضع کی گئی بزم نعت کے روح رواں راؤ امجد علی نے بتایا کہ بزم نعت کے زیر اہتمام آج تک 388 مستحق بچیوں کی شادیاں کروائی جا چکی ہیں اور آئندہ بھی سلسلہ جاری رہے گا ۔اسسٹنٹ کمشنر نوید حیدر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اجتماعی شادیاں بزم نعت کا بہت اچھا اقدام ہے ۔ 

ای پیپر دی نیشن