شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی)انصاف لائرز فورم اوورسیز پاکستانیز (یوکے) کے رہنماچودھری خرم ریاض کاہلوں ایڈووکیٹ نے کہا ہے پاکستانی قوم نے روائتی طرز سیاست کو دفن کرنے کا جو فیصلہ کیا ہے اس پر عملدرآمد کرکے ثابت کردیا ہے کہ حقیقی تبد یلی کا عمل شروع ہوچکا ہے۔ باشعور عوام حقیقی تبدیلی کے بعد اب حقیقی آزادی و ملکی خودمختاری چاہتی ہے جعلی حکمرانوں کو جان لینا چاہیے کہ قوم سیاسی طور پر بیدار ہوچکی ہے اوراب وہ اپنے جمہوری حقوق پر سمجھوتہ نہیں کریں گے عوامی حقوق کے تحفظ کی خا طر پی ٹی آئی کی جاری جدوجہد سے حکمران جماعتوں کی قیادت بوکھلا چکی ہے۔ تحریک انصاف کی قیادت کا بیانیہ سرچڑھ کر بول رہا ہے عوام نے پی ٹی آئی کے نظریہ کو تبدیلی کی حقیقی بنیاد قرار دیکر جس پذیرائی سے نوازا ہے وہ اپنی مثال آپ ہے ملک بھر میں جاری پارٹی کے احتجاجی مظاہروں میں عوام کی بھرپور شرکت نے حکمرانوں پر عدم اعتماد واضح کردیا ہے۔ تحریک ا نصا ف کو روکنے کیلئے جو بھی پروپیگنڈہ ہورہا ہے اس سے عوام آگاہ ہیں۔
حقیقی تبدیلی کا عمل شروع ہوچکا ہے :چودھری خرم ریاض کاہلوں
Sep 23, 2024