قصور(نمائندہ نوائے وقت)پنجاب فوڈ اتھارٹی کا مضر صحت اور کیمیکل سے دودھ تیار کرنے والوں کے خلاف ایکشن ، 5ہزار لٹر دودھ تلف، چلر، مشینری، گھی ٹین اور پاوڈر ضبط، مقدمہ درج کرلیا گیا ۔کھڈیاں خاص میں دودھ کے نام پر روزانہ 5ہزار لٹر مضر صحت سفید محلول تیار کرنے والا یونٹ پکڑا گیا۔5ہزار لیٹر تیار جعلی مضر صحت دودھ تلف، چلر، مشینری، گھی ٹین اور پاوڈر ضبط، مقدمہ درج،ڈی فوڈ اتھارٹی آفیسر عاصم جاوید کے مطابق طویل ریکی کے بعد حویلی میں چھپ کر جعلی دودھ تیار کرنے والا یونٹ پکڑا گیا۔ چلر، مکسنگ مشینیں، نیلے ڈرم،گھی کے ٹین برآمد ہونے پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ پاوڈر، ناقص گھی،کیمیکلزاور آلودہ پانی سے تیار جعلی دودھ کو سپلائی کے لیے چلرز میں ٹھنڈا کیا جا رہا تھا۔جعلی دودھ میں گاڑھا پن اور فیٹ کو پورا کرنے کے لئے سستا ناقص پاوڈر اور گھی استعمال کیا جا رہا تھاانہوں نے مزید بتایا ہے کہ موقع پر کیے گئے ٹیسٹ فیل ہونے پر تیار دودھ تلف کر دیا گیا۔تیار جعلی دودھ کو لاہور کی مختلف سوسائٹیز اور ملک شاپس پر سپلائی کیا جانا تھا۔