جمبر:اوور لوڈنگ،اوور چارجنگ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی

جمبر ( نامہ نگار)آئی جی نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس سلمان چوہدری اور ڈی آ ئی جی جنرل این 5 سینٹرل زون دار علی خٹک کی خصوصی ہدایات اورسیکٹر کمانڈرسینٹرل ون عاطف علی چوہدری کی زیر نگرانی ڈی ایس پی بیٹ نمبر13 جمبرمحمد افضل مجیدکا اوور لوڑ گاڑیوں اور اوور چارجنگ کرنے والوں کے خلاف زبردست کارروائی ،ڈی ایس پی محمد افضل مجید نے کا کہنا تھا قومی شاہراہوں کو ٹوٹ پھوٹ سے بچانے کیلئے بیٹ 13 اوورلوڈڈ گاڑیوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائے ہوئے ہے، اوو ر ویٹ گاڑیوں کو بھاری جرمانے عائد کرنے کیساتھ ساتھ زائد وزن بھی اتروایا جا رہا ہے اور گاڑیوں کو ہائی وے سے آؤ ٹ کروایا جا رہا ہے اس کے علاوہ ڈرائیورز اور مالک یا منیجر کے خلاف پرچے بھی درج کروائے جا رہے ہیں ۔ ڈی ایس پی نے بتایا اوور ویٹ گاڑیوں کے ڈرائیورز اور مالکان سے کسی بھی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ اس موقع پر ایڈمن آ فیسر ظفر اقبال اور دیگر بھی موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن