عمران فیضی متفقہ طورپر پریس کلب قصور کے جنرل سیکرٹری منتخب

قصور (نمائندہ نوائے وقت)عمران فیضی متفقہ طر پر پریس کلب قصور کے جنرل سیکرٹری منتخب،جے ایس گروپ پریس کلب قصو ر کے ممبران و عہدیداروں سمیت  شہر کی سیاسی، سماجی، فلاحی اور شہری تنظیموں کی طرف سے مبارکباد، عمران فیضی کا صحافیوں کے حقوق اور ان کے مسائل کے حل کیلئے بھرپور جدوجہد کرکے اپنا اہم کردار ادا کرنے عزم،جے ایس گروپ پریس کلب قصو ر کاماہانہ اجلاس ہوا جس کی صدارت مہر شریف اور چیئرمین مہر جاوید نے کی۔ باہمی اتفاق اور ممبران کی مشاورت اور کثر ت ر ا ئے سے عمران فیضی کوجنرل سیکرٹری منتخب کیا۔کونسل ممبر حاجی محمداکرم ذکی کی طرف سے عمران فیضی کو جنرل سیکرٹری منتخب ہو نے پر ان کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانے اعلان بھی کیا گیا۔جے ایس گروپ پریس کلب قصور کے ممبران و عہد ید ا ر ا ن حاجی محمد اکرم ذکی،محمد احمد چوہدری،وسیم اکرم ذکی،کاظم جٹ،ظہیر احمدودیگرکے علاوہ شہر کی سیاسی، سماجی، فلاحی اور شہری تنظیموں کی طرف سے عمران کو فیضی کوپھولوں کے ہار پہنائے گئے۔

ای پیپر دی نیشن