شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما وانجمن تاجران کے صدر میاںذیشان پرویزنے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے پی کے گنڈاپور نے وزیر اعلی پنجاب کے خلاف جو زبان استعمال کی ہم گنڈاپور جیسی غلیظ زبان استعمال نہیں کر سکتے، ا ن تمام باتوں کے باوجود مسلم لیگ(ن) نے انہیں پنجاب میں ویلکم کیا،اگرپنجاب حکومت چاہتی تو گنڈا پور پنجاب داخل نہیں ہو سکتے تھے،مگر جمہوری روایات کے تسلسل میں جلسہ کی اجازت دی لوگ اب تحریک انصاف کے ساتھ چلنے کو تیار نہیں ہیں۔ ا س موقع پر ملک پرویز اقبال ،شیخ عظیم جاوید ، حاجی یعقوب بگا، احمد خورشید ، شیخ فاروق ہیرا سمیت دیگر بھی موجودتھے ۔ میا ں ذیشان پرویزنے کہاکہ پاکستان کی سب سے بڑی جماعت ہونے کی دعویدار لاہور کی 2 کروڑ کی آبادی سے چند ہزار لوگ جمع نہیں کر سکی ،تحریک انتشار نے بڑے دعوے کئے، مگر ایک بھی پورا نہ ہوا،جیلیں توڑنے کا بھی دعوی کیا ،تحریک انصاف کا جلسہ فلاپ ہو گیا۔پی ٹی آئی لاہور میں چند ہزار لوگ جمع نہیں کرسکی۔
ہم علی امین گنڈا پور جیسی زبان استعمال نہیں کرسکتے:ذیشان پرویز
Sep 23, 2024