شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی)سماجی رہنما وانجمن تاجران بیوٹی پارلر ویلفیئر ایسوسی ایشن کی سابق صدر صبیحہ منظور نے عالمی امن ڈ ے کے حوالہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا فلسطین اور کشمیر میں مسلسل مسلم نسل کشی پر اقوام متحدہ ا سرائیل اور بھارت کیخلاف کا ر ر وائی کرنے کے بجائے بے بسی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل غزہ جنگ بندی کی قراداد پر عمل نہیں کراسکتے تو انہیں فوری مستعفی ہوجانا چاہیے،اقوام متحدہ اور عالمی عدالت کے فیصلوں پر عملدر آمد نہ ہونا انصاف کا قتل اور ظالم کو چھوٹ دینے کے مترادف ہے۔ فلسطین کے عوام پر اسرائیل کی بمباری اور غذائی قلت ظلم وجبر کی انتہااور کھلی دہشتگردی ہے۔ فلسطینیوں کی نسل کشی کو روکنے کیلئے عالمی عدالت اور اقوام متحدہ کردار ادا کرے اور نیٹو فورسز کے ذریعے اسرائیلی جارحیت کو روکے، اسرائیل مسلسل نہتے فلسطینی عوام کے انسانی حقوق پامال کرکے نسل کشی کے تمام حربے استعمال کررہا ہے۔ اسرائیل بے لگام عالمی بربریت جاری رکھے ہوئے ہے جسے لگام ڈالنے کی ضرورت ہے۔