گوجرانوالہ( نمائندہ خصوصی )بزنس گروپ کے رہنما عطاء فرید چوہدری نے کہا ہے کہ گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے کارپوریٹ کلاس الیکشن نے اجارہ داری کی سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کردیا ہے۔انتخابی مہم کے دوران مخالفین نے ہمارے اوپر الزام تراشیوں کے تیز برسائے اور انہوں نے دل کھول کر پراپیگنڈہ بھی کیا مگر ہم نے صبر کا دامن اپنے ہاتھ سے نہ چھوڑا ،ہمارا صرف مشن تھا کہ گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس کی ترقی اور بزنس کمیونٹی کے درپیش مسائل حل کرنا، جسکے لئے ہم خاموشی سے الزام تراشیاں سہتے رہے ۔اللہ کے فضل وکرم اور ووٹرز کی بے پناہ محبت سے کارپوریٹ کلاس کے الیکشن میں بزنس کلاس کے 14امیدواروں نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی اور وقت نے ثابت کیا کہ جھکے ہوئے درخت کوہی پھل لگتا ہے ۔انشاء اللہ آج ہونیوالے ایسوسی ایٹ کلاس کے الیکشن میں بھی بزنس گروپ کلین سویپ کرے گا ۔مخالفین چاہے جتنا مرضی زور لگا لیں ،کامیابی صرف بزنس گروپ کے امیدواروں کے ہی قدم چومے گی، ہم نے پہلے ہی کہا تھا یہ جو بڑے بڑے دعوے کررہے ہیں ان کو سمجھ نہیں آئے گی ان کیساتھ الیکشن والے دن کیا ہوا ہے ۔دوسری جانب بزنس کمیونٹی کا کہنا ہے کہ کارپوریٹ کلاس کی کامیابی میں بزنس گروپ کے دیگر قائدین کی طرح عطاء فرید چوہدری نے بھی اہم کلیدی کردار اداکیا ہے ۔ کاروباری برادری میں عطاء فرید چوہدری کو عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے جو بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل اور چیمبر کی سیاست کے تمام دائو پیج اپنی خدادادصلاحتیوں سے بخوبی جانتے ہیں اور وقت آنے پر انہوں یہ ثابت بھی کرکے دکھا دیا ہے ۔
کارپوریٹ کلاس الیکشن نے اجارہ داری کی سیاست کو دفن کردیا:عطاء فرید چوہدری
Sep 23, 2024