ننکانہ صاحب:ڈی سی کی زیر صدارت ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کا ا جلا س

Sep 23, 2024

ننکانہ  صاحب(  نامہ نگار  ) ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر رائو کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کا ا جلا س کمیٹی روم میں ہوا جس میں اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ وجیہہ ثمرین، قائمقام سی او ہیلتھ ڈاکٹر ذیشان شبیر سمیت تمام ضلعی اداروں کے افسران اجلاس میں شریک تھے۔ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گرم موسم کی وجہ سے ڈینگی مچھر کے خطرات میں کمی ضرور آئی ہے تاہم حالیہ موسم میں ڈینگی مچھر کی افزائش میں اضافہ ہونے کا خدشہ ہے اس لئے تمام محکمے ڈینگی کے خلاف بھر پور کاروائیاں جاری رکھیں۔ ماحول کو صاف ستھرا رکھا جائے اور چھتوں وغیرہ پر پانی کھڑا نہ ہونے دیا جائے تاکہ ڈینگی کی افزائش کو کنٹرول کیا جا سکے۔ اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھ کر معاشرے کو اس موذی مرض سے محفوظ بنا سکتے ہیں۔ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے قائمقام سی او ہیلتھ ڈاکٹر ذیشان شبیر نے بتایا کہ ضلع بھر میں محکمہ صحت کی ان ڈور اور آؤٹ ڈور ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں۔

مزیدخبریں