شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) پنڈی بھٹیاں سے تعلق رکھنے والی پروفیسر ڈاکٹر نبیلہ فرخ شعبہ علوم اسلامیہ لاہور یونیورسٹی سرگودھا کیمپس کی کتاب رسول ؐ کی اجتہادی خصایص کو وزارت مذہبی امور و بین الاقوامی ہم آہنگی کی طرف سے قومی سیرت کانفرنس میں اردو کیٹگری میں دوئم انعام حاصل کرنے پر صدارتی انعام سے نواز ا گیا۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ،وزیر مذہبی امور حسین سالک نے پروفیسر ڈاکٹر نبیلہ فرخ کو ایوارڈ دیا۔’’ نوائے وقت‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر نبیلہ فرخ نے بتایا کہ انہوں نے پنجاب یونیورسٹی لاہور سے پی ایچ ڈی اور پوسٹ ڈائریکٹوریٹ کیا، وہ ملائشیا میں بین الاقوامی کانفرنس میں تحقیقی مقالا پیش کرنے کے علاوہ متعدد قومی و بین الاقوامی کانفرنسز میں بطور مہمان سپیکر کے اپنی تحقیقات پیش کرچکی ہے دو کتب کی منصنفہ ہونے کے علاوہ ان کے 25تحقیقی مقالات ملک کے معروف تحقیقی جرنلز میں چھپ چکے ہیں اور ایم فل کی سطح پر 45تحقیقی مقالات کی نگرانی کر چکی ہے ۔