شیخوپورہ(نامہ نگار خصوصی)سابق گورنر گلگت بلتستان و سابق وفاقی وزیر چوہدری برجیس طاہر ایڈووکیٹ نے کہا ہے اس وقت وطن عزیز مشکل صورت حال سے گزر رہا ہے۔ سیاسی جماعتوں کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کے سیاسی و معاشی مسائل کو حل کرنے کیلئے انا کو پس پشت رکھتے ہوئے ایک پلیٹ فارم پر آنا ہوگا۔ اب دنیا میں دہشت گردی کیلئے نئی ٹیکنالوجی کا استعمال ہو رہا ہے اور اس سلسلہ میں پیجر اور دیگر الیکٹرانک اشیاء کو استعمال کیا جارہا ہے ہمیں تمام معاملات سے غافل نہیں رہنا چاہیے۔ کتنے دکھ کی بات ہے کہ پاکستان کی کرنسی اپنے ہمسایہ ممالک کی کرنسی سے بہت نیچے چلی گئی ہے افغانستان کا ایک روپیہ پاکستان 6روپے کے برابر ہے اسی طرح بنگلادیش اوربھارت کی کرنسی بھی ہم سے بہتر ہے ۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نوجوانوں کو ٹیکنالوجی اور ملکی وسائل میں شامل کرنے کا جو بیڑہ اٹھایا ہے اس سے پنجاب کی سطح پر معاملات میں بہتری آ رہی ہے۔