شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما وامیدوار حلقہ این اے 115 رانا ممتاز محمود مون خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کو اس نازک صورتحال کو سمجھتے ہوئے احتجاج اور الزام تراشی کی سیاست سے باہر نکلنا ہوگا تحریک انصاف نے سیاسی روایات کا جنازہ نکال کر رکھ دیا ہے جب بھی پاک وطن ترقی کی شاہراہوںپر گامزن ہونا شروع ہوتا ہے تو احتجاج ،روڈ بلاک اور گالم گلوچ شروع کردیا جاتا ہے موجودہ حالات کسی صورت بھی گالم گلوچ کی سیاست کے متحمل نہیںہیںپاک وطن کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کیلئے سبھی سیاسی جماعتوں کو کردار ادا کرنا ہوگا۔
پی ٹی آئی کو الزام تراشی کی سیاست سے باہر نکلنا چاہیے:ممتاز محمود مون
Sep 23, 2024