شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی) پاکستان پیپلزپارٹی کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری حاجی فلک شیر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ سیاسی سوجھ بوجھ سے کام لیتے ہوئے پاک وطن کے وسیع ترمفاد اور عوام کی خوشحالی کو یقینی بنانے کیلئے فیصلے کئے ہیں ماضی قریب کی حکومت نے ایسی پالیسیاں بنائی جس کا خمیازہ پوری قوم کوبھگتنا پڑرہا ہے خدمت کی سیاست ہمارا مشن ہے اس مشن کی کامیابی کیلئے ہر ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیںگے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی میں انکے نانا اور والدہ کی تمام تر خوبیاں موجود ہیں اور یہی وجہ ہے کہ عوام بلاول بھٹو زرداری کو ہی اپنا سیاسی رہبر تسلیم کرتے ہیں۔
پیپلزپارٹی نے ہمیشہ ملک کے مفاد میں فیصلے کئے ہیں:فلک شیر ایڈووکیٹ
Sep 23, 2024