تمام برائیوں کا واحد حل نظام مصطفی میں ہے: علامہ خالد حسن مجددی

Sep 23, 2024

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )مجاہد تحریک ختم نبوت علامہ پیر محمد خالد حسن مجددی نے کہاہے کہ ملک میں پھیلی ہوئی تمام برائیوں کا واحد حل نظام مصطفی کے عملی نظام میں چھپا ہواہے۔ قیام پاکستان سے لے کر آج تک تمام نظام ناکام ہوچکے اب نظام مصطفی کے نفاذ کاوقت آچکاہے۔عوام مہنگائی،بیروزگاری،لادینیت، لاقانونیت  کی چکی میں پس رہے ہیں۔اداروں کی آپسی لڑائی میں ملکی معیشت اور امن و امان تباہ ہورہا ہے ۔ خارجیوں ، فسادیوں اورملک دشمن قوتوں کوقوم کے اتحادسے شکست دی جاسکتی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ شب پاپولر نرسری مدرسہ غوثیہ رضویہ انوارالقرآن میں میلاد مصطفی کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر پاکستان سنی تحریک مرکزی رہنما محمد زاہد حبیب قادری، مداح حبیب حافظ محمد شعیب قادری، فاروق بھلی، پروفیسر حافظ محمد حماد محمود رانا ایڈووکیٹ اور دیگرنے بھی خطاب کیا ۔

مزیدخبریں