گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی ) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیر اہتمام میڈیکل کالجوں میں داخلہ کے لیے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ مجموعی طور پر 3409 طلبہ و طالبات نے ٹیسٹ دیا۔ کمشنر گوجرانولہ سید نوید حیدر شیرازی نے قائد اعظم ڈویژنل پبلک سکول اور پنجاب یونیورسٹی گوجرانوالہ کیمپس میں قائم امتحانی مراکز کا دورہ کیا اور ٹیسٹ کے شفاف انعقاد سمیت اُمیدواروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور سکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ پرنسپل ڈی پی ایس ساجد جمال، یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے نمائندے بھی موجود تھے۔ کمشنر نے بتایا کہ میڈیکل کالجوں میں داخلہ کے لیے گوجرانولہ میں دو مراکز بنائے گئے ہیں۔ قائد اعظم ڈویژنل پبلک سکول میں قائم سنٹر میں 2700 جبکہ پنجاب یونیورسٹی گوجرانولہ کیمپس میں 709 امیدوار انٹری ٹیسٹ میں حصہ لے رہے ہیں۔ کمشنر نے بتایا کہ دونوں سنٹرز میں شفافیت قائم رکھنے اُمیدواروں کو سہولیات فراہم کرنے اور سکیورٹی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے گئے ہیں۔ سنٹر میں خواتین امیدواروں کے ساتھ آنیوالے انکے والدین اور دیگر لواحقین کیلئے کرسیوں، پینے کیلئے پانی اور پنکھوں کا بھی انتظام کیا گیا تھا ۔
کمشنر گوجرانوالہ کا انٹری ٹیسٹ امتحانی مراکز کا دورہ
Sep 23, 2024