کابل(نوائے وقت رپورٹ) افغانستان کے دار الحکومت کابل میونسپلٹی کی جانب سے لب جر سے سرائے نارتھ تک سلطان محمود غزنوی روڈ کی تعمیر کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ، 2120 میٹر لمبائی اور 80 میٹر چوڑائی پر مشتمل مزکورہ سڑک کی تعمیر سمیت سیوریج نالیوں، کلورٹس، سائیکلنگ لین اور گرین بیلٹ بنانے کا کام بھی شامل ہے جو عنقریب مکمل کرلیا جائے گا۔