لاہور(کامرس رپورٹر)پاکستان فرنیچر کونسل کے چیف ایگزیکٹو افسر میاں کاشف اشفاق نے کہا پاکستان میں سیاحت کا پوٹینشل بہت زیادہ ہے کیونکہ ہمالیہ اور قراقرم کی بلند و بالا چوٹیوں سے لے کر سوات، ہنزہ اور اسکردو کے قدرتی حسن سے مالا مالدنیا کے سب سے دلکش پہاڑی سلسلے اور وادیاں یہاں واقع ہیں۔ گزشتہ روز پی ایف سی کے زیراہتمام ’’پاکستان میں سیاحت کے امکانات‘‘ کے موضوع پر سیمینار سے خطاب میںکہا یہ مقامات دنیا بھر سے ایڈونچر ٹورسٹس، ٹریکرز اور کوہ پیمائوں کو اپنی جانب راغب کرتے ہیں۔ حکومت اور نجی شعبے کے درمیان تعاون اور منصوبہ بندی سے ترقی دی جائے تو سیاحت پاکستان کی معیشت میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے جس سے اربوں ڈالر کا زرمبادلہ حاصل کرنے کیساتھ ساتھ روزگار کے وسیع مواقع بھی پیدا ہو سکتے ہیں اور اس سے مقامی کاروبار کو بھی فروغ دیا جا سکتا ہے۔
پاکستان میں سیاحت کا پوٹینشل بہت زیادہ ہے :میاں کاشف اشفاق
Sep 23, 2024