لاہور( کامرس رپورٹر) کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے چیئر پرسن اعجاز الرحمن نے کہا جنوبی اور وسطی پنجاب میں ہاتھ سے بنے قالینوں کی تیاری کے روایتی علاقوں میں پیداوار کی صلاحیت کو بڑھانے کیلئے مربوط حکمت عملی بنانے جبکہ اس کیساتھ نئے علاقوں کی نشاندہی کی بھی اشد ضرورت ہے۔ یہ کہنے میں کوئی عار نہیں کہ ہمیںہنر مندوں کی شدید قلت کا سامنا ہے جنہیں اس صنعت کی جانب راغب کرنے کیلئے تربیت کیساتھ ساتھ مناسب مالی معاونت کا پیکج دینا ہوگا۔
ہاتھ سے بنے قالینوں کی صلاحیت بڑھانے ،نئے علاقوں کی نشاندہی ضروری :اعجاز الرحمن
Sep 23, 2024