لاہور (خصوصی نامہ نگار)جامعہ نعیمیہ کے فضلاء کی نمائندہ تنظیم نعیمین ایسوسی ایشن کے مرکزی صدرمفتی ندیم قمرنے کہا تمام مسالک بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دیں۔ معاشرے میںامن کیلئے برداشت کے رویے کو آگے بڑھایا جائے۔ اسلامی تعلیمات امن عالم کیلئے ناگزیر ہیں۔ اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہی دنیا میں امن قائم کیا جا سکتا ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے آرگنائزیشن فارریسرچ اینڈ ایجوکیشن کے زیراہتمام جامعہ نعیمیہ میںمنعقدہ تقریری مقابلے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریری مقابلے میں مختلف مسالک کے مدار س کے طلبہ نے بھرپورحصہ لیا۔ تقریب میںایڈمن آفیسر فاروق احمد،مولانا محمدامین ،مولانا بلال تبسم ،مسٹر عامرحسین ، پروفیسر عابدعلی ،مفتی سبحان علی ودیگر نے شرکت کی ۔مقابلے کے شرکاء میں انعامات اورسر ٹیفکیٹ بھی تقسیم کئے گئے۔معروف ماہرتعلیم پروفیسر ڈاکٹروارث علی شاہین نے کہاکہ مدارس میںتربیتی ورکشاپ اورتقریری مقابلے کا انعقاد خوش آئندہے ۔اگر ہم معاشرے میں بہتری لانا چاہتے ہیں توہمیں معاشرے سے نفرتوں کاخاتمہ کرناہوگا۔پوری دنیا میں دہشت گردی کی سرگرمیوں اور کچھ دوسرے غیرانسانی حملوں نے معاشروں کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔دنیا کے تمام الہامی مذاہب بنیادی طور پر انسانیت کو امن کا پیغام دیتے ہیں۔
تمام مسالک بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دیں:مفتی ندیم قمر
Sep 23, 2024