لاہور(سپورٹس رپورٹر) پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارت نے بنگلہ دیش کو 280 رنز سے شکست دیدی۔بھارتی ٹیم پہلی اننگز میں 376 رنز بنا کر آوٹ ہوئی۔ جواب میں بنگلہ دیش کی ٹیم 149 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی، بھارتی ٹیم نے دوسری اننگز 287 رنز 4 کھلاڑی آئوٹ پر ڈکلیئر کی۔ بنگلہ دیش کو جیت کیلئے515رنز کا ہدف دیا۔ بنگلہ دیشی ٹیم دوسری اننگز میں 234رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی۔ کپتان نجم الحسن شانتو 82 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ روی چندرن ایشون نے 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ ایشون کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ روی چندرن ایشون نے ٹیسٹ کرکٹ میں 37دفعہ 5کھلاڑیوں کو آٹ کرنے کا شین وارن کا ریکارڈ بھی برابر کردیا۔ بھارت نے سیریز میں 0-1کی برتری حاصل کر کے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پہلی پوزیشن کو برقرار رکھا ہے۔ بنگلہ دیش بھارت کیخلاف مجموعی طور پر کھیلے گئے 14 ٹیسٹ میچز میں شکست دینے میں ناکام رہا ہے۔
بھارت نے بنگلہ دیش کوپہلا ٹیسٹ میچ280رنز سے ہراد یا
Sep 23, 2024