لاہور(سپورٹس رپورٹر ) انگلش اسپنر عادل رشید نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے میں 200ویں حاصل کرکے تاریخ رقم کردی۔ ہیڈنگلے لیڈز میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں انگلش سپنر عادل رشید نے 28ویں اوور میں گلین میکسویل کو 7 رنز پر آٹ کرکے 200وکٹوں کا سنگ میل حاصل کیا۔ عادل رشیدواحد سپنر ہیں جنہوں نے انگلینڈ کیلئے ون ڈے فارمیٹ میں 200 وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز اپنے نام کیا۔ اس سے قبل معین علی (111) اور گریم سوان (104) وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔ سال 2009 میں انگلینڈ کیلئے ڈیبیو کرنے والے عادل رشید کو 6 سال بعد دوبارہ موقع ملا اور وائٹ بال ٹیم کا حصہ بنے اور معین علی کیساتھ انگلش ٹیم کی کامیابیوں میں اہم کردار ادا کیا۔