چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے آیا آئی سی سی وفد دبئی واپس پہنچ گیا

لاہور (سپورٹس رپورٹر ) چیمپئنز ٹرافی 2025 کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے آئی سی سی کا پاکستان آیا ہوا وفد دبئی واپس پہنچ گیا۔ پانچ رکنی آئی سی سی انسپکشن ٹیم نے پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات کا جائزہ لیا، سینئر منیجر ایونٹس سارہ ایڈگر،ایونٹ منیجر عون محمد زیدی دبئی واپس پہنچ گئے، جنرل منیجر کرکٹ وسیم خان اور سکیورٹی منیجر ڈیوڈ مسکر بھی واپس چلے گئے جبکہ آئی سی سی براڈ کاسٹ کنسلٹنٹ منصور منج پاکستان میں ہی مقیم ہیں۔ آئی سی سی انسپکشن ٹیم نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے مقرر کردہ تینوں وینیوز کراچی، راولپنڈی اور لاہور میں انتظامات کا جائزہ لیا، انسپکشن ٹیم نے سکیورٹی انتظامات، لاجسٹک ہوٹل، پریکٹس وینیوز اور تینوں سٹیڈیمز پر اپ گریڈیشن کیلئے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔ آئی سی سی انسپکشن ٹیم نے سکیورٹی اور دیگر انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن