لاہور (خصوصی نامہ نگار)مولانا محمد عبدالستار خان نیازی ٹرسٹ کے مرکزی صدر جمعیت علماء پاکستان کے سینئر رہنما علامہ شبیر قادری نے ٹاؤن شپ میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا مہنگائی سے ستایا ہوا پاکستانی معاشرہ مساوات محمدؐ کی شدت سے ضرورت محسوس کر رہا ہے۔ غربت ،بیروزگاری اور مہنگائی کا خاتمہ نظام مصطفیؐ سے ہی ممکن ہے۔ معاشی عدم استحکام اور قرضوں میں ڈوبا ہوا ملک انقلاب نظام مصطفیؐ سے ہی عروج اور ترقی حاصل کر سکتاہے کیونکہ نظام مصطفیؐ ہی وہ واحد نظام ہے جسے خدا نے انسانیت کی فلاح عروج اور ترقی کیلئے منتخب فرمایا۔آئی ایم ایف کی پالیسیاں قوم کو ریلیف دینے کی بجائے تکلیف دے رہی ہیں۔ حکمران قرآن و سنت سے رہنمائی لے کر پالیسیاں ترتیب دیں۔