انقلابی ، تبدیلی کا نعرہ لگانے والے اقتدار کیلئے کندھے تلاش کر رہے ہیں:پیر اشرف رسول 

 فیروزوالہ( نامہ نگار )پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور ڈویژن کے جنرل سیکرٹری ،رکن پنجاب اسمبلی اور قائمہ کمیٹی لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ چیئرمین پیر محمد اشرف رسول نے کہا خود کو انقلابی قرار دینے اور تبدیلی کا نعرہ لگانے والے اقتدار میں آنے کیلئے کندھے تلاش کر رہے ہیں۔ پی ٹی آئی کو اقتدار میں لانے اور اس کی حکومت کو ساڑھے 3 سال تک بچائے رکھنے والے کرداروں کے بے نقاب ہونے کے بعد اب اس جماعت کو کوئی سہارا نہیں مل رہا۔ 

ای پیپر دی نیشن