لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا آئی پی پیز کے معاہدوں کی تفصیل پبلک نہ کرنا حکومت کی بدنیتی ہے۔ آئی پی پیز کو بجلی کی پیدوار کی مد میں 15 سے 16 فیصد منافع کی اجازت تھی جبکہ 60 سے 70 فیصد ادائیگیاں کی گئی ہیں جس کیخلاف حکومت ایکشن لینے کی بجائے عوام کا خون چوسنے والی آئی پی پیزکا تحفظ کررہی ہے