مریضوں کی سہولت کیلئے ایل جی ایچ میں شٹل ایمبو لینس سروس کا آغاز

 لاہور(نیوز رپورٹر) پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر ڈاکٹر محمد الفرید ظفر کی ہدایت پر لاہور جنرل ہسپتال انتظامیہ نے مریضوں کی سہولت کیلئے شٹل ایمبولنس سروس کا اغاز کر دیا۔ ایم ایس ڈاکٹر فریاد حسین کے مطابق پہلے مرحلے میں 2 ایمبولنس مختص کی گئی ہیں جو ایمرجنسی سے دوسرے بلاک تک مریضوں کو منتقل کریں گی۔ یہ سہولت راؤنڈ دی کلاک میسر ہوگی۔شہریوں کی مثبت تجاویز کی روشنی میں مزید اقدامات اٹھائیں گے۔ 

ای پیپر دی نیشن