استحکام پاکستان پارٹی کے  زیر اہتمام 12ربیع الاول کی  مناسبت سے پر وقار محفل نعت 

Sep 23, 2024

لاہور(نیوزرپورٹر) استحکام پاکستان پارٹی کے زیر اہتمام پارٹی سیکرٹریٹ میں 12ربیع الاول کی مناسبت سے پر وقار محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبائی جنرل سیکرٹری آئی پی پی و ممبر پنجاب اسمبلی شعیب صدیقی نے شرکت کی۔ محفل نعت کا اہتمام استحکام پاکستان پارٹی لاہور ونگ نے کیا۔ صدر آئی پی پی لاہور ملک زمان نصیب،جنرل سیکرٹری رانا جاوید اقبال، سوشل میڈیا سیکرٹری ملک عمیر واحد، صدر مینارٹی ونگ پنجاب ہارون عمران گل، عمیر لکی، عارف اعوان ایڈووکیٹ، مہر اکرم سمیت ضلعی ارکان کمیٹی، پارٹی ورکرز اور شہریوں کی بڑی تعداد نے محفل نعت میں شریک ہو کر فیوض و برکات سمیٹیں۔

مزیدخبریں