عقیدہ ختم نبوتؐ ، وطن عزیز کا دفاع کرنا ہر مسلمان کا مذہبی فریضہ ہے:مولانا امجد 

لاہور(خصوصی نامہ نگار) عقیدہ ختم نبوت اور وطن عزیز کا دفاع کرنا ہر مسلمان کا مذہبی فریضہ ہے۔ اس فریضہ کی ادائیگی کیلئے علماء میدان عمل میں موجود ہیں اور عوام ان کے ساتھ ہیں۔عوام کو کسی نئی آئینی ترمیم یا کسی پیکج سے غرض نہیں ۔عوام کی بڑی خواہش یہ ہے کہ انہیں 2 وقت کھانے کی روٹی اور فوری اور سستا انصاف مہیا ہو سکے۔ بدقسمتی سے حکمران جماعت اور صوبہ میں حکومتیں کرنیوالی جماعتیں صرف نعروں کی سیاست کرنے میں مصروف ہیں۔ جلسے کرنے اور جلسے روکنے سے انقلاب نہیں آئے گا نہ ہی عوام کے مسائل حل ہونگے۔ اصل ضرورت اس بات کی ہے کہ ملک کو معاشی بحران سے کیسے آزاد کیا جائے۔ اس کیلئے ایک ٹیبل پر بیٹھنا سب کی ذمہ داری ہے۔ ملک سیاسی معاشی اور کئی حوالوں سے افواہوں کی زد میں ہے۔ عوام کسی بھی حوالے سے مطمئن نہیں ہیں۔ ہر طرف مہنگائی اور مافیاز کا راج ہے۔ حکومت کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے غریب عوام 2 وقت کی روٹی سے بھی محروم ہوگئے ہیں اور ہر روز غریب عوام خودکشیاں کررہے جو ارباب اقتدار کیلئے لمحہ فکریہ ہونا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار جے یو آئی کے مر کزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے ختم نبوت کانفرنس سے خطاب اور پارٹی وفود اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر دی نیشن