سوڈانی فوج اور نیم فوجی دستوں کے درمیان جھڑپیں،11  ہلاک، متعدد زخمی 

خرطوم (شِنہوا)سوڈان کی شمال مغربی ریاست دارفور کے دارالحکومت الفشر میں سوڈانی مسلح افواج (ایس اے ایف) اور نیم فوجی ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف) کے درمیان مسلح جھڑپوں میں تین بچوں سمیت کم از کم 11 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہوگئے۔ غیر سرکاری سوڈانی ڈاکٹرز نیٹ ورک نے ایک بیان میں متنبہ کیا کہ اس گنجان آباد شہر میں جاری اور بڑھتی ہوئی جھڑپیں جو 10 مئی سے جاری ہیں ایک سنگین انسانی تباہی کا باعث بن سکتی ہیں۔ ڈاکٹروں کی تنظیم کے بیان کے مطابق الفشر میں اندھا دھند گولہ باری اور شہر کی ناکہ بندی فوری طور پر بند کی جائے جہاں 10 لاکھ سے زائد افرادرہتے ہیں، جن میں سے زیادہ تر دوسری ریاستوں کے بے گھر افراد ہیں ۔ بیان میں بین الاقوامی تنظیموں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ انسانی امداد بالخصوص ادویات اور خوراک کی فراہمی کو یقینی بنائیں اور تشدد میں اضافے کے خاتمے پر زور دیں۔ 

ای پیپر دی نیشن