واشنگٹن (این این آئی )لبنان اسرائیل کشیدگی کے پیشِ نظر امریکہ نے اپنے شہریوں کو لبنان فوری چھوڑنے کا مشورہ دے دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے انتباہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ لبنان میں کشیدگی کی وجہ سے امریکی شہری فوری طور پر لبنان چھوڑ دیں۔دوسری جانب اسرائیل نے اپنے شہریوں کو خبردار کیاکہ حزب اللہ کی جانب سے حیفہ اور دیگر شمالی علاقوں پر 24 گھنٹے میں بڑا جوابی حملہ متوقع ہے۔
امریکہ نے اپنے شہریوں کو لبنان فوری چھوڑنے کا مشورہ دیدیا
Sep 23, 2024