ڈکیتی مزاحمت‘ ایک نوجوان فیصل آباد‘ دوسرا بھیرہ میں قتل

فیصل آباد + سرگودھا (نمائندہ خصوصی) بھیرہ اور فیصل آباد میں ڈاکوؤں نے دو شہری قتل کر دیئے۔  تفصیلات کے مطابق بھیرہ کے علاقہ چک مبارک گلو والا میں نصف رات کو گھر داخل ہو کر ڈاکوؤں نے شہری محمد سرفراز لک کو قتل کر دیا اور گھر سے لاکھوں روپے نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔ پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کے لئے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دی۔ دریں اثناء فیصل آباد کے گلشن اقبال ٹاؤن کا رہائشی خالد حفیظ نے بتایا کہ اس کا بیٹا محمد عثمان 232 ر ب باوے والا سے واپس موٹر سائیکل پر گھر جا رہا تھا کہ اعظم نگر میں چار ڈاکوؤں نے 5 ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا‘ نوجوان نے ایک ڈاکو کو پکڑا تو اس کے ساتھیوں نے فائرنگ کر دی۔ گولی عثمان کے پیٹ میں لگنے سے بری طرح زخمی ہو کر گر پڑا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا جا رہا تھا لیکن وہ زندگی کی بازی ہار گیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...