اسلام آباد + پیر محل (آئی این پی + نامہ نگار) انسداد بجلی چوری مہم کے دوران اب تک مجموعی طور پر 84 ہزار سے زائد بجلی چوروں سے 114 ارب روپے وصول کر لیے گئے۔ ستمبر کے مہینے میں متعلقہ اداروں نے لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان اور اسلام آباد، پشاور، حیدرآباد، سکھر اور کوئٹہ سے بجلی چوروں سے ایک ارب 183 کروڑ وصول کئے۔ ستمبر کے دوران متعلقہ اداروں نے123 بجلی چور گرفتار کئے۔ دریں اثناء پیر محل میں فیسکو کی ٹیموں نے تین صارفین قمر زماں خاں‘ سدا بہار اور نعیم رضا ساکنان 194 گ ب کو مبینہ طور پر بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ متعلقہ پولیس نے مقدمات درج کر کے کارروائی شروع کر دی۔
ملک گیر انسداد بجلی چوری مہم جاری‘ پیر محل میں مزید 3 ملزم پکڑے گئے
Sep 23, 2024