بورے والا (نوائے وقت رپورٹ) بورے والا میں پولیس کانسٹیبل نے مبینہ طور پر چھٹی نہ ملنے پر خود کو گولی مار لی۔ پنجاب کانسٹیبلری میں تعینات کانسٹیبل لئیق احمد سینے میں گولی لگنے کے سبب شدید زخمی ہو گیا۔ جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں حالت تشویشناک ہونے پر ساہیوال ریفر کر دیا گیا۔ اہل خانہ کے مطابق لئیق احمد پر کام کا دباؤ تھا۔
بورے والا: چھٹی نہ ملنے پر کانسٹیبل نے خود کو گولی مار لی، حالت تشویشناک
Sep 23, 2024