گجرات(نامہ نگار ) نواحی علاقہ ڈنگہ میں سنگدل ماں سدرہ بی بی نے اٹلی میں مقیم خاوند مشاہد حسین کے ساتھ ٹیلی فون پر جھگڑے کے بعد بچوں کو تیزاب پلا کر خود بھی پی لیا ۔تیزاب پلانے کے باوجود زندہ رہنے پر خاتون نے کمسن بچوں 6 سالہ آہل اور8سالہ ساحل کا گلا گھونٹ کر انہیں بے دردی سے قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق ملزمہ نے خود بھی تیزاب پی کر پھندے لیکر خودکشی کی کوشش کی مگر کامیاب نہ ہو پائی جسے حالت نازک ہونے ہر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ بچوں کی قاتلہ پر مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔
گجرات : شوہر سے جھگڑے پر2 بچے قتل‘خود بھی تیزاب پی لیا
Sep 23, 2024