بنگلورو(این این آئی )بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلورو میں گھر کے فریج سے انسانی نعش کے 30 ٹکڑے برآمد ہونے پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے بتایا کہ نعش 26 سالہ لڑکی کی ہے جسے موت کے گھاٹ اتار کر اس کی نعش کے 30 ٹکڑے کیے گئے۔کئی دنوں سے بند پڑے گھر سے نعش سڑنے کی بدبو پھیلی تو پڑوسیوں نے پولیس کو طلب کیا۔
بھارت،گھر کے فریج سے انسانی نعش کے 30ٹکڑے برآمد
Sep 23, 2024