لاہور( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے قائمقام صدر حماد اظہر نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے لاہور جلسے کو کامیاب بنانے پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ لاہوریوںنے ثابت کیاکہ لاہور تحریک انصاف کے ساتھ ہے۔اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ جعلی حکومت کی تمام تر فسطائیت اور رکاوٹوں کے باوجود جلسے میں فیملیوں اور اور خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔عوام نے ثابت کیا کہ جعلی حکومت اب پی ٹی آئی کو چاند پر بھی جلسے کی اجازت دے تو عوام وہاں پر بھی پہنچیں گے۔ پی ٹی آئی کا جلسہ فارم 47کی جعلی حکومت کے خلاف ریفرنڈم تھا۔ کرپٹ ٹولے کے اقتدار کا سورج غروب ہونے کے قریب ہے۔