اسلام اباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی حکومت نے ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ بورڈکے انتظامی بورڈ کی تشکیل نو کی ہے وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان بورڈ کے سربراہ ہوں گے جبکہ دیگر ارکان میں 22 دیگر افراد شامل ہیں، نو تشکیل شدہ بورڈ کا پہلا اجلاس وفاقی وزیر تجارت کی صدارت میں منعقد ہوا، بورڈ میں وفاق ہاے صنعت تجارت کے صدر، لاہور اور کراچی کے چیمبر اف کامرس کے صدور اور مختلف تجارتی تنظیموں کے نمائندوں کے علاوہ اہم کاروباری اداروں کے سربراہوں کو بھی رکن بنایا گیا ہے ان میں بلال ٹاٹا بھی شامل ہیں،بورڈ کے پہلے اجلاس میں چیئرمین نے ہدایت کی کہ بورڈ میں کے ارکان پر مشتمل مختلف کمیٹیاں بنائی جائیں جو ٹیکسٹائل اور مختلف سیکٹرز کے حوالے سے تجاو یز تیار کریں، اجلاس میں مختلف سیکٹرز کے لیے اٹھ ارب 50 کروڑ روپے کی ترقیاتی سکیموں کی منظوری دی گئی ہے۔