پی ٹی آئی انقلاب دو پولیس اہلکاروں کی مار، جوتیاں چھوڑ کر بھاگتے دیکھا، عظمیٰ بخاری 

لاہو ر( نیوزرپورٹر )  وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ  لاہور میں پی ٹی آئی کا انقلاب صرف دو پولیس والوں کی مار تھا، انقلابیوں کو جوتیاں چھوڑ کر بھاگتے دیکھا ہے۔ ہمیں بدمعاشوں کی بدمعاشی نکالنی اور قانون پر عملدرآمد کروانا آتا ہے،جس جس نے قانون توڑا ہے اسے نہیں چھوڑیں گے۔ ہم نے جھوٹے انقلابیوں کو سمجھا دیا ہے کہ ذہانت کس چیز کا نام ہے اور کس طرح کسی کو جوتیاں چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور کیاجاتا ہے۔گنڈا پور کو پتہ تھا کہ پنجاب اور لاہور سے لوگ جلسے میں نہیں آئیں گے اس لئے وہ کے پی کے سے لوگ لے کر آیا۔ شاہدرہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ شاہدرہ میں بہت سے مسائل ہیں  اب چار ماہ میں ایک سو پچیس ارب روپے سے اس علاقے کی قسمت بدلنے والی ہے۔ ہم سب جانتے ہیں کہ ایک فتنہ گروپ اس ملک پر مسلط کیا گیا جسکا ایجنڈا  ترقی کو روکناتھا۔۔ گنڈاپور نے جو زبان استعمال کرلی وہ اس پر مریم نواز سے معافی مانگے گا۔  لاہوریوں نے کھل کر بتا دیا ہے کہ گنڈا پور جیسے لطیفے کسی صورت قابل قبول نہیں۔ ہمیں  پانچ سال میں ایک مختلف پنجاب نظر آئے گا۔ پنجاب کی ترقی کے حوالے سے مریم نواز کے سر پر نوازشریف اور شہبازشریف کا ہاتھ ہے۔  پی ٹی آئی والے لائن بنا کر اچھے بچوں کی طرح سٹیج سے اترے اور گاڑیوں میں بیٹھ کر واپس چلے گئے۔

ای پیپر دی نیشن