اسلام آباد( نوائے وقت رپورٹ) موضع ہمک اسلام آباد میں قبضہ مافیا سے تنگ افرادنے وزیر اعظم میاں شہباز شریف سے نوسربازوں سے بچانے کی اپیل کی ہے ۔ نوسربازوں نے شبیر احمد کے خاندان کو قیمتی اراضی اور نقدی سے محروم کردیا، نوسربازوں کا ایک گروپ جائیداد پر قبضہ اور دوسرا مالک جائداد کا کا حمائتی بن جائداد اپنے نام کر لیتا ہے ۔فراڈیے گروپ کے خلاف کئی ایف آئی آرز بھی درج ہیں ، سابق آرمی افسر کے صاحب زادے شبیر احمد نے وزیر اعظم اورآرمی چیف سے اپیل کی ہے کہ انہیں قبضہ مافیا سے بچایا جائے۔