حضرو (نمائندہ نوائے وقت )امیدوار صوبائی اسمبلی ملک تیمورشہزاد نے کہا ہے کہ نادرا ٓفس کے بجا ئے سبزی منڈیوں کو شہرسے باہر منتقل کیا جائے مو جودہ نادرا آفس میں دو کنال سے زیادہ کی زمین مو جو د ہے ریاض سرجری کے قریب نادرادفتر کے جا نے سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوگا دیہاڑی دار پہلے ہی مہنگائی کے ہاتھوں پر یشان ہیں اوپر سے کرایوں کی مد میں ان پر اضافی بوجھ پڑے گا وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نوٹس لیں ان خیالات کا اظہار انہوںنے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ملک تیمور شہزاد نے کہا کہ حضرو انتظامیہ نے تجاوزات ،غیر قانونی رکشہ سٹینڈ ختم کر کے عوام کے دل جیت لیے ہیں ۔