چکوال(مہران ظفر ملک سے) جامعہ البنات سیدہ فاطمتہ الزہرا مرید چکوال میں 13 ربیع الاول کو جلسہ ردائے فضیلت میلاد مصطفی و تقسیم اسناد برائے خواتین کا انعقاد کیا گیا جس میں سابق وفاقی وزیر برائے مذ ہبی امور پیر محمد امین الحسنات آستانہ عالیہ بھیرہ شریف اور پیر محمد انور قریشی ہاشمی نے خصوصی شرکت کی اور سیرت النبی اور میلاد مصطفی پر روشنی ڈالی ڈاکٹر محمد قاسم اسلام، الحاج محمد خان، ڈاکٹر عمیر الحسن اسلام اور نزاکت محمود انچارج جامعہ ہذا نے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا جبکہ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آنحضرت محمد ؐ واصحابہ وبارک وسلم دونوں جہانوں کے لیے رحمت بنا کر بھیجا گیا ہے آج کے پرفتن دور میں مسلمان اپنے اصل دین کو بھول بیٹھے ہیں جلسہ ردائے فضیلت میلاد مصطفی و تقسیم اسناد کی تقریب میں چکوال پریس کلب رجسٹرڈ کے وفد سیکرٹری جنرل ذوالفقار میر، شفیق ملک، مہران ظفر ملک سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی اور بابرکت محفل کی سعادتیں سمیٹیں تقریب کے اختتام پر شعبہ فاضل کی 30 فارغ التحصیل طالبات اور شعبہ حفظ کی 12 فارغ التحصیل طالبات میں اسناد تقسیم کی گئیں۔