کلرسیداں،والی بال کھیلنے سے منع کرنے پر لڑائی جھگڑے کے نتیجے میں گولیاں چل گئیں دو افراد زخمی، ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد راولپنڈی ہسپتال منتقل

 کلرسیداں(نامہ نگار)والی بال کھیلنے سے منع کرنے پر لڑائی جھگڑے کے نتیجے میں گولیاں چل گئیں جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو گئے ۔یہ افسوسناک واقعہ کلر سیداں کے نواحی علاقہ موضع ممیام میں پیش آیا جہاں اتوار کے روز والی بال کھیلنے سے منع کرنے پر تلخ کلامی پر مخالفین نے فائرنگ شروع کر دی جس سے حسن زاہد اور ثاقب سعید نامی افراد  زخمی ہو گئے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او انسپکٹر بشارت عباسی پولیس نفری کے ہمراہ  موقع پر پہنچ گئے اور زخمیو ں ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد راولپنڈی ہسپتال منتقل کر دیا۔ملزمان موقع سے فرار ہو گئے ۔

ای پیپر دی نیشن