اپر دیول بازار میں مصنوعی مہنگائی  عروج پر ،کوئی پوچھنے والانہیں

Sep 23, 2024

   مری (نامہ نگار خصوصی)مری  شہر سمیت  مضافاتی علاقوں میں خصوصاً ملحقہ اپر دیول بازار میں مصنوعی مہنگائی اپنے عروج پر ہے جبکہ مقامی انتظامیہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے ۔اس طرح مری کے دیگر بازروں کی طرح  مری سے ملحقہ سب سے بڑے بازار اپر دیول میں قصابوں سمیت دیگر تاجروں  نے عوام کی گرن  چمڑی کے نیجے دبا رکھی ہے ۔ روات اور مری میں 900 روپے کلو بکنے والا  بڑاگوشت دیول بازار میں 1100 اور 1200 روپے کلو فرخت ہو رہا  ہے  جبکہ کوئی پوچھنے والا نہیں، انتظامیہ خاموش تماشائی۔عوام نے  وزیر اعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ ہے۔

مزیدخبریں