گوجرخان (نامہ نگار) اندرون شہر چلنے والے رکشہ ڈرائیور وںنے پٹرول کی قیمتیں کم ہونے کے باوجود کرایوں میں کمی نہ کی متعدد مرتبہ پٹرول کی قیمتیں کم ہو چکی ہیں لیکن کرایہ میں کمی نہ ہو سکی اس حوالے سے معروف سماجی شخصیت چوہدری بلال نے اپنے اخباری بیان میں کہا ہے کہ اندرون شہر چلنے والے رکشہ ڈرائیوروں نے جس طرح لوٹ کھسوٹ کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے مقامی انتظامیہ اور وارڈن پولیس کی ان طرف کوئی توجہ نہ ہے پٹرول کی قیمت جب 330 روپے تھی تو اندرون شہر فی سواری 50 روپے کرایا تھا اب پٹرول کی قیمت 250 روپے ہو چکی ہے اور رکشہ والوں نے کرایہ 50 روپے ہی مقرر کر رکھا ہے پٹرول کی قیمت میں 10 روپے اضافہ ہوتا ہے تو رکشہ مالکان فوری طور پر کرائے بڑھا دیتے ہیں جبکہ قیمتوں میں کمی پر کرائے کم نہ کیے جاتے ہیں۔
گوجرخان،اندرون شہر چلنے والے رکشہ ڈرائیور وںنے کرایئے کم نہ کئے
Sep 23, 2024